Navigation

16اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان


 

اسلام آباد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کو کم کرکے قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں کمی سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی ، پٹرول پر 27.32 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل پر 11.43 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کررہی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: