مشہور اشاعتیں

Navigation

حکومت نے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ایک اور خوشخبری سنادی





 اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان 13 اکتوبر کے ورچوئل اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گِرے لسٹ سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21 نکات پر عمل کرلیا ہے۔

 ملتان میں شجاع آباد روڈ پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تاجر کنونشن میں تقریبحلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو کورونا وبا اور معیشت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے

وزیر خارجہ نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ہونے والے ورچوئل اجلاس میں پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہہ اپوزیشن کا اتحاد غیر فطری ہے ، یہ ساتھ رہ ہی نہیں سکتے اگر یہ اسمبلی سے استعفے دیں گے تو نئے الیکشن کرا دیں گے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کی جائے، گلگت بلتستان سے سی پیک کا راستہ ہو کر گزرتا ہے، وہاں شرپسندی دشمن کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اگر عوام کا درد ہے تو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔

Share
Banner
Next
جدید تر اشاعت
Previous
This is the last post.

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: