Navigation

جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے


 

اسلام آبادجعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

مقامی اخبار جنگ نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے گرفتاری کا وارنٹ نیب نے جاری کیا ہے ، جبکہ چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیںدوسری جانب سابق صدر زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ ہی آصف زرداری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیا گیا ہے۔
Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: