Navigation

'پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا' وزیراعظم عمران خان



 منی لانڈررز نے معیشت کو تباہ کیا ، ہم نے اس کا خیال رکھا ، قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیںلاہور: پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان نے کامیابی سے مختلف چیلینجز کا مقابلہ کیا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے،منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا،قومی دولت کو چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اپوزیشن کو ہیرو کیسے بنایا جاتا ہے ، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے ، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے بلکہ اشرافیہ طبقے کے تحفظ کے لئے ہے۔

Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: