Navigation

کورونا مزید افراد کی جان لے گیا, اموات کی تعداد 6 ہزار 601


 

کورونا وائرس نے 13 افراد کو ہلاک کردیا ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6،601 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 320،463 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 270، سندھ میں 2 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز  نے کالجز میں کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تینوں کالجز میں پڑھائی روک دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق سرسیدگورنمنٹ گرلزکالج ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ،لیکچرر اور طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ گلستان جوہرگورنمنٹ کالج بلاک 12کے عملے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کوروناکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: