Navigation

نادرااپنے اختیارات کاغلط استعمال کررہاہے،اسلام آبادہائیکورٹ، سینیٹر حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس کا فیصلہ محفوظ

 


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نادرااپنے اختیارات کاغلط استعمال کررہاہے،عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کونسے کیسز میں شہریت ناہونے کی بنا پر شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ،وکیل نے کہاکہ حافظ حمد اللہ کاشہریت کی بنیاد پر بلاک کئے گئے شناختی کارڈ کا کیس ہے۔

Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: