Navigation

11 ایسے گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو عام بیماریوں میں فوری آرام دیں۔۔۔ اگر آپ کو زکام ہے تو یہ ضرور پڑھیں

 


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے گھروں میں بہت ساری بیماریوں کا علاج ہوتا ہے لیکن آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں مختلف بیماریوں سے نجات کے ل  11 آسان گھریلو علاج بتائے ہیں جو ہر ایک کو معلوم ہونا چاہئے۔ یہ اشارے ذیل میں دیئے گئے ہیں:

خواتین کو ماہواری کے درد ہوتے ہیں

ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموں کا جوس ڈال کر پی لیں۔ روزانہ یہ کام کرنے سے حیض کے دوران ہونے والی تکلیف سے نجات ملے گی۔

دائمی سردرد

ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔

منہ کا السر

کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔

دمہ

ایک چائے کا چمچ شہد میں آدھا چمچ دارچینی ملا لیں اور سونے سے پہلے رات کو استعمال کریں۔ اس مرکب کو روزانہ باقاعدگی سے لیں۔

سر میں خشکی اور سکری آنا

ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا

گلیسرین کے ساتھ مالٹ کا جوس ملائیں اور متاثرہ جلد پر آنکھوں کے آس پاس لگائیں۔

Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: