Navigation

کیا 15 تاریخ سی اسکول بند ہو رہے ہیں



پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی دوبارہ بندش سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

 پیر کے روز مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر جعلی خبر زیرگردش ہے کہ 15 اکتوبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کیے جا رہے ہیں، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے‘۔


 یاد رہے کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے مارچ میں کورونا وائرس کے باعث بند ہوگئے تھے۔ تقریبا چھ ماہ تک بند رہنے کے بعد حکومت نے 15 ستمبر سے بتدریج تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہائر ایجوکیشن کے ادارے 15 ستمبر سے کھولے گئے تھے۔ اسی موقع پر نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کا تدریسی عمل بھی شروع کیا گیا تھا۔ حکومتی اعلانات کے مطابق ، چھٹی سے آٹھویں جماعت کے متوسط ​​طبق کے اسکول 23 ستمبر سے کھلے تھے۔ پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں میں تدریسی عمل 30 ستمبر سے شروع کیا گیا تھا۔ 
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ اسکولوں کے لئے ایس او پیز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنا پڑے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی بھی ادارے میں احتیاطی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
Share
Banner

Pasand News

Post A Comment:

0 comments: